ری انیکٹمنٹ پروگرام
ری انیکٹمنٹ پروگرام یعنی ایسے پروگرام جس میں ماضی میں ہونے والے حالات اور واقعات کو اداکاری کے ذریعے پیش کرنے کے عمل کو ری انیکٹمنٹ یا ہسٹوریکل انیکٹمنٹ کہا جاتا ہے یہ ایک ایسی تعلیمی اور تفریحی اور سرگرمی ہے جس میں لوگ ایک منصوبے کے تحت کسی خاص تاریخی واقع کو عمل میں لاتے ہیں ۔مثال کے طور پر چودہ اگست کے موقع پر پاکستان کے تاریخی واقعات اور اس وقت کی اہم شخصیات کو کرداروں اور
انکی اداکاری کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔
ہمارے پاکستانی میڈیا چینلز پر بے شمار ری انیکٹمنٹ پروگرام نشر ہوتے نظر آتے ہیں جس میں ماضی کے مختلف واقعات اور حادثات کی عکاسی کی جاتی ہے لیکن افسوس کے ہمارے پاکستانی میڈیا چینلز پرری انیکٹمنٹ کی شکل میں ایسے حالات و واقعات کو منظر عام پر لایا جاتا ہے جو ہمارے معاشرے پر بے انتہا منفی اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ریٹنگ کی اس دوڑ میں ہمارے میڈیا چینلز تہذیب اور اخلاقات کو بہت دور چھوڑ چکے ہیں ۔ری انیکٹمنٹ پروگرام کے توسط سے صرف ایسی کہانیوں کو دیکھایا جاتا ہے جو صرف ریپ سینس،ڈانسنگ ،قتل وغارت ،کڈنیپنگ اور دوسری مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد پر انحصار کرتی ہیں ۔اگر دیکھا جائے تو اس طرح کی کہانیاں دیکھانا نامناسب ہے کیونکہ خاندان کے افراد جب اس طریقے کے شوز دیکھتے ہیں خاص طور پرہماری نئی نسل جب ایسے شوز کوملاحظہ کرتی ہے تو وہ انکی ذہنی نشونماکے لئے صحت بخش ثابت نہیں ہوتا
بے شک ہم معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے منفی عوامل کو نظر انداز نہیں کرسکتے لیکن ان عوامل کو ختم کرنے کے لئے ایسے طریقہ کا ر ضرور اختیار سکتے ہیں جو مسائل کا حل تلاش کریں نا کہ لوگوں کے ذہنوں پر صرف برائی کا اثر ڈالیں بلکہ ان واقعات پر بھی روشنی ڈالی جائے جو ہمارے معاشرے پر مثبت اثرات ڈال رہے ہیں تاکہ ملک کے عوام کا اپنے ملک پر اعتمادبھی برقرار رہے اور اس سے متعلق جو ایک خراب نظریہ
بن چکا ہے وہ بھی تبدیل ہو۔اور صرف ایسا نہ ہو کہ منفی سوچ ہی انکے ذہنوں کا مسکن بن کر رہ جائے۔
ری انیکٹ پروگرام ایک بہترین تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ان کے ذ ریعے پاکستان کی تاریخ میں ہونے والے مثبت حالات و واقعات کی بھی روشنائی کرائی جائے ۔
مثال کے طور پر تاریخ میں پاکستانی فوجی نوجوان راشد منہاس شہید اور دوسرے فوجی نوجوانوں کی شکل میں بہادری کی جو مثالیں قائم ہوئیں ۔اس کے علاوہ ہمارے ملک ومعاشرے کی سب سے عظیم شخصیت عبدلستار ایدھی جنہوں نے غریبوں ،مسکینوں اور لاچاروں کی مدد کے لئے اپنی زندگی کو وفد کر دیا ۔
اس وقت مختلف ٹی وی چینلز پرنشر کئے جانے والے ری انیکٹمنٹ پروگرام دن بہ دن دہشت پھیلا رہے ہیں جن کے ذریعے معاشرے میں غیر اخلاقیات پھیل رہی ہے لہذا یہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک میں رہنے والے عوام کو متحد کریں اس کے علاوہ پیمرا اور متعلقہ حکومتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ خطوط ارسال کئے جائیں تاکہ پیمرا اور حکومتی ادارے ایسے پروگرام پر پابندی لگائیں جو دنیا میں ہمارے ملک کی عزت و
وقار کو پامال کررہے ہیں ۔
تحریر : انیقہ معین
No comments:
Post a Comment